حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے جمعرات کی شام شہید سید حسن نصراللہ کے مزار اقدس پر اپنے خطاب ميں کہا کہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کی طرف سے، راہ حق و حقیقت اور مقاومت کے سبھی مجاہدین اور ان سبھی لوگوں پر درود وسلام بھیجتا ہوں جنھوں نے اپنے خون سے اس راہ مقدس کی آبیاری کی اور فتح وکامرانی کا راستہ کھولا۔
انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ لبنان کی ارضی سالمیت، ملی وحدت اور خودمختاری کی حمایت کی ہے اور یہ حمایت آئندہ بھی جاری رہے گی۔
وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سبھی مقبوضہ علاقوں بالخصوص لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے غاصب صیہونی حکومت کے قبضے کا خاتمہ چاہتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہم لبنان، اس ملک کی حکومت اور عوام کے ساتھ سبھی سیاسی، اقتصادی ثقافتی اور علمی و سائنسی میدانوں میں روابط میں فروغ کے خواہشمند ہیں۔









آپ کا تبصرہ